پاکستان انجنیئرنگ کونسل میں انٹرنشپ پروگرام کا مقصد پاکستان کے انجینئرز کو پیشہ وارانہ صلاحیت کے بل بوتے پر اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ؛ انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز

30

اسلام آباد،28جون  (اے پی پی):انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان انجنیئرنگ کونسل میں  انٹرنشپ  پروگرام  کا  آغاز کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے انجینئرز کو  عزت دلوانا اور انہیں پیشہ وارانہ صلاحیت کے بل بوتے پر  اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔

 وہ منگل کو پاکستان انجنیئرنگ کونسل (پی ای سی) اسلام آباد میں نئے  گریجویٹ انجنیئرز کی  انٹر ن شپ      پروگرام کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ افتتاحی تقریب سے چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر محمد نجیب ہارون نے ابتدائی انٹرن شپ حاصل کرنے والے  انجینئر زکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جو انٹرن شپ پلیٹ فارم پی ای سی نے انجنیئرز کو فراہم کیا ہے وہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور دلجمعی کے ساتھ ان اداروں میں کام کرکے اپنے ہنر کو مزید چمکائیں  اور ملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں   کہا کہ دیگر ادارے مثلاً ایم ای ایس، ایف ڈبلیو او وغیرہ کی طرح ہم نے  سول ملٹری پارٹنرشپ کے تحت اس  انٹرنشپ  پروگرام  کا  آغاز کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے انجینئرز کو  عزت دلوانا اور انہیں پیشہ وارانہ صلاحیت کے بل بوتے پر  اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔

چیئرمین پاکستان انجنیئرنگ کونسل نے کہا کہ پی ای سی اس پروگرام کو مزید تقویت دینے کے لئے آن جاب ٹریننگ پروگرام پر کام کر رہی ہے اور اسی کے پیش نظر  C-2 اور اس سے اوپر کی کنسٹرکشن کمپنیز میں رجسٹرڈ انجینئر کی ایمپلائمنٹ لازمی قرار دی گئی ہے  تاکہ ایسے انجینئرز جو ابھی گریجویٹ ہوئے، روزگار کے ساتھ کام کا تجربہ بھی حاصل کر سکیں۔

   کنوینئر پاکستان ڈویلپمنٹ کمیٹی انجنیئر میر مسعود رشید نے پی ای سی انجنیئرز انٹرن شپ  تقریب میں سب کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس سکیم کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا  کہ پی ای سی سمجھتی ہے کہ نوجوان انجنیئر کو پہلی جاب کا چانس ملنا اس کا حق ہے پھر اس  انجنیئرکی محنت اور جانفشانی  سے کام کرنے کے بعد نوکری پکی کرانا ہے۔

 رجسٹرار  پاکستان انجنیئرنگ کونسل انجنیئرڈاکٹر ناصر محمود خان نے 150 انجنیئرز کو انٹرنشپ  پروگرام کے لیٹرز جاری کئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 200 مزید لیٹرزآئندہ آنے والے دنوں میں  انجنیئرز کوجاری کئے جائیں گے۔جس کے تحت وہ مختلف اداروں میں انٹرن شپ  حاصل کر سکیں گے۔

 ممبر گورننگ باڈی انجنیئرناصر خلیلی نے  کہا کہ پی ای سی  نے اس پروگرام کے لئے خاص طور پر فنڈز مختص کئے ہیں تاکہ یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو سکے اور پی ای سی بھی اس ملک کی تعمیروترقی اور 150 انجنیئرز کی   استعداد  کا رمیں اپنا  حصہ ڈال سکے۔

تقریب میں پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے چاروں صوبوں کے وائس چئیرمینز، گورننگ باڈی کے ممبران اور دیگر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔