وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

13

اسلام آباد، 2 جولائی (اے پی پی ): وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے ہفتہ کو یہاں  ملاقات کی ہے، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعظم کو ریلوے اور ہوابازی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا،اسکے علاوہ وزیرِ اعظم کو بتایا کہ ٹرینوں اور جہازوں میں بالخصوص عید کے دنوں میں سفر کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔