سابق حکومت نے منی لانڈرنگ کا 50 ارب روپے صرف 5 ارب لے کر اسی شخص کو واپس کردیا؛وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

6

فیصل آباد ،3جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے اتوار کو یہاں  فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں ویلفیئر گرانٹس، ٹیلنٹ سکالر شپس،میرج گرانٹس کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں   کہا  ہے کہ  سابق حکومت نے منی لانڈرنگ کا 50 ارب روپے صرف 5 ارب لے کر اسی شخص کو واپس کردیا۔انہوں نے کہا کہ  فرح گوگی کی دو سو چالیس کنال جگہ بنی گالہ میں ہے جو اربوں کی جگہ ہے اور وہ اتنی بااثر تھی کہ  فرح گوگی کو وزیر اعظم ہاؤس میں آنے جانے سے روکا نہیں جاتا تھایہی نہیں بلکہ فیصل آباد فیڈمک میں بھی کروڑوں کی جگہ فرح گوگی کے نام نکلی ہے اسی طرح آنیوالے دنوں میں پچاس فرح گوگیاں اور فرح گوگے مزید برآمد ہونگے۔ انہوں  نے کہا کہ ہم شفاف تحقیقات کرکے اس کا اصل چہرہ عوام کے سامنے لائیں گے۔