اوکاڑہ،7جولائی (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین نے کہا ہےکہ پرائس مجسٹریٹس عیدالالضحی کی چھٹیوں میں مارکیٹوں میں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے موجود رہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں پرائس مجسٹڑیٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک عباس ذوالقرنین نے کہا کہ عید الالضحیٰ کے موقع پر پیاز ،لہسن، ٹماٹر،ادرک، لیموں سمیت دیگر سبزیوں کی فروخت بڑھ جاتی ہے ان کی دستیابی کو یقینی بنانے اور مقررہ نرخوں پر فروخت کے لئے ابھی سے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں عید کی چھٹیوں کے دوران صارفین کی سہولت کو اولین فوقیت دی جائے ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پرائس ویٹ اینڈ مئیرز خالد جاوید بھٹی نے عیدالالضحیٰ کی چھٹیوں میں ضلع میں سبزیوں خصوصاً ، لہسن، ادرک ، پیاز، ٹماٹر،لیموں کی سپلائی کی صورتحال اور کریانہ کی سپلائی سے متعلق بریفنگ دی ۔