سکھر؛ کرائے بڑھانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی، پچاس ہزار سے زائد وصول کرایہ واپس کرایا گیا

15

سکھر، 08جولائی(اے پی پی): عید الاضحی پر پردسیوں کی اپنے آبائی شہروں کیلئے روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، ملک بھر کی طرح سکھر اضلاع میں بھی مون سون بارشوں کے دوران ریلوے شیڈول متاثر ہونے سے قومی شاہراہ کی پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں کا مزید رش بڑھ گیا ہے، رش بڑھنے کی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں من مانا اضافہ کرکے اضافہ کرایہ وصول کیا گیا۔

مسافروں کی شکایت کی محکمہ پبلک ٹرانسپورٹ نے کرائے بڑھانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ محکمہ پبلک ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری بی آر ٹی فیاض منگی نے اپنے عملے کے ہمراہ مختلف پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے زائدمسافروں کو بیٹھانے پر بھاری جرمانے عائد کئے اور مسافروں سے زائد لیا گیا پچاس ہزار کرایہ واپس کرایا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران سیکرٹری بی آر ٹی فیاض منگی نے بتایا کہ یہ کارروائی عوامی شکایات پر کی گئی ہے، مقرر کردہ کرائے سے اضافے کرایہ وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔