ملتان:ضلعی انتظامیہ کا جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

14

ملتان 09، جولائی(اے پی پی ): جعلی کھاد کی 5 سو سے زائد بوریاں برآمد ،ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کارروائی کی اور موضع سامورانہ کے علاقے میں غیر قانونی فیکٹری میں جعلی کھاد تیار کی جارہی تھی محکمہ زراعت نے فیکٹری سیل کرکے موقع پر جعلی کھاد کو ضائع کردیا ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کھاد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور کہا کھاد کی سمگلنگ روکنے کیلئے خارجی راستوں پر ناکہ بندی جاری ہے۔