لاہور،11جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، سینئر لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق اور سردار ایاز صادق نے عید کے دوسرے روز حضرت بی بی پاک دامن کے دربار کادورہ کیا۔ دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور دربار پر جاری توسیع منصوبے کا جائزہ لیا۔بعد ازاں محکمہ اوقاف کے اعلی حکام نے انہیں روڈ میپ اور تعمیری منصوبے پر بریفنگ دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے یکم محرم الحرام سے پہلے دربار بی بی پاک دامن کو کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دربار کو جلد مکمل کیاجائے گا، محرم کے دس دن مزار کھلے گا کوئئ اور کام نہیں ہو گا۔ حمزہ شہباز کی کاوش سے دربار کا تعمیراتی کام مکمل کروائیں گے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کل ہی معلوم ہوا کہ دربار بی بی پاک دامن دو سال سے بند تھا۔ فورا حکومت پنجاب سے بات کی، ابتدائی روڈ میپ تیار کر لیا ہے اور چھ ماہ میں دربار کا سارا کام مکمل کر لیں گے۔ انھوں نے دوکاندار سے درخواست ہے دوکانیں تجاوزات کو کم کریں اب دربار پر سپیڈ سے کام ہوگا۔