کوئٹہ؛ صوبائی مشیر داخلہ نے بلوچستان کے علاقے زیارت کے قریب سیاحوں کے اغواءکا نوٹس لے لیا

7

کوئٹہ ،13 جولائی (اے پی پی): صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے بلوچستان کے علاقے زیارت کے قریب سیاحوںکے اغواء کا نوٹس لے لیا ہے،مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے ملاقات کر کے پولیس اور متعلقہ اداروں کو سیاحوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کی ۔

مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو  نے کہا کہ اس طرح کے واقعات باعث تشویش ہے ،صوبے کے امن وامان کو خراب کرنے کی ایک بار پھر کوشش کی گئی ہے،بہت جلد اس معاملے کو انشاءاللہ حل کریں گے۔