بارشوں کے پیش نظر ضلع ملتان میں تدراک ڈینگی کیلئے ایمرجنسی پلان نافذ

8

ملتان، 14 جولائی (اے پی پی ): بارشوں کے پیش نظر ضلع ملتان میں تدراک ڈینگی کیلئے ایمرجنسی پلان نافذ، ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی  زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں جمعرات کو یہاں  اجلاس منعقد ہوا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے ڈینگی مہم پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے ضلعی محکموں کو کارکردگی بہتر کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ  ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل عمارات اور دکانوں کو فوری سیل کیا جائے گا،گھر گھر خصوصی مہم شروع کرکے لاروا تلفی کے اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم میں لاپروائی برتنے پر افسران ضلع بدری کیلئے تیار رہیں ،  اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی تلفی کے اقدامات اپ لوڈ کی جائیں  جبکہ ضلعی محکمے ڈینگی مہم کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ  کباڑ خانوں ،ٹائر شاپس اور جوہڑوں میں خصوصی سکریننگ کی جائے ، شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔