لاہور، 14 جولائی ( اے پی پی ) : سینیئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہمہ وقت عوامی خدمت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
جمعرات کو یہاں طوفانی بارش میں لکشمی چوک لاہور کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سب سے بڑی خبر ہے کہ آج لکشمی چوک میں پانی نہیں کھڑا ہے،ایم ڈی واسا اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے نکاسی آب کو جلدی یقینی بنایا۔
سینیئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے متعلقہ افسران کو نکاسی آب کے کیے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ لاہور کی سڑکوں پر جمع پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مون سون میں کھڑے ہونے والے بارش کے پانی سے عوامی تکلیف میں اضافہ ہوتا ہے ۔