ضمنی الیکشن پی پی 237 ؛ کمشنر بہاولپور ڈویژن جہانگیر انور،  آر پی او صادق علی ڈوگرکا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا

5

بہاولنگر، بہاولنگر جولائی ( اے پی پی ):  کمشنر بہاولپور ڈویژن جہانگیر انور نے  آر پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ ضمنی الیکشن پی پی 237 کے سلسلے میں  حلقہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ڈویژنل آفیسران کو ضمنی انتخابات کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں  نے  الیکشن آفس کنٹرول روم کا  بھی دورہ کیا اور  حلقہ پی پی 237  کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمشنر بہاولپور جہانگیر انور نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں   ،انتظامی حوالے سے کسی قسم کی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔