ملتان ، 16 جولائی (اے پی پی ): ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کے علاقہ کی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو انعامات اور تعریفی اسناد دیں۔
ڈاکٹر احسان صادق نے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سنگین جرائم کے مرتکب افراد کی سرکوبی پولیس کامقدس فرض ہےاور اس اہم مشن کی کامیاب تکمیل پر تھانہ ماڈل ٹاؤن بورے والا کی پولیس ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔پولیس ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ طریقہ سے اس بیہمانہ قتل کا سراغ لگا کر بے رحم قاتلوں کو گرفتار کیا محکمانہ امور کو پیشہ وارانہ طور پر سرانجام دے کر پولیس کا وقار بلند کرنے والے افسران و ملازمان ہمارے لیے زینہ ہیں۔
انہوں نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن ریاض احمد ، ایس ایچ او شیخ فاضل شاہد اسحاق اور انکی ٹیم کو دو (2) لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفیکیٹ درجہ اول/دوئم سے نوازا۔