ملتان ،16 جولائی (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کا الیکشن کے سلسلے میں کنٹرول روم فعال،ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم سے امن و امان کی صورتحال مانیٹر ہوگی۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے بریفننگ دی۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، امن و امان خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز 124 پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی سر انجام دینگی ، پولنگ سٹیشنز پر صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات مثالی بنائے گئے ہیں جبکہ پرامن ماحول میں ووٹرز کو رائے حق دہی کا ماحول فراہم کرینگے۔