ملتان؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیجانب سے نادرن بائی پاس سے ائر پورٹ تک صفائی آپریشن شروع

32

ملتان ،20 جولائی (اے پی پی ): سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی امیرحسن کی ہدایت پر شہرکی صفائی کا عمل  تیزی کردیا گیا ہے۔سیپشل صفائی اسکواڈ نے نادرن بائی پاس سے ائر پورٹ تک صفائی آپریشن شروع کردیا ہے اور نانڈلہ چوک، سیوڑھا چوک،چونگی نمبر1 اور ٹینک چوک تک بھرپور صفائی کردی گئی ہے۔اس ایریا میں فٹ پاتھ اور ڈیوائیڈر کی سکریپنگ کرنے کے علاوہ خالی پلاٹوں سے بھی ویسٹ اٹھا لیا گیا ہے۔ گارڈن ٹاون،ڈبل پھاٹک اورپرانا شجاع آباد روڈ کی بھی صفائی ستھرائی کی گئی۔

 ڈیرہ ادا اور حسن پروانہ کالونی میں کمپنی نے  خصوصی آپریشن کلین اپ سرانجام دیا ہے  اور اس مقصد کے لئے ٹریکٹر ٹرالیاں، لوڈر اور دیگر بھاری مشینری استعمال کی گئی۔

دوسری طرف نیو ملتان اور شاہ رکن عالم کالونی کی  گلیوں کی صفائی کے لئے بھی آپریشنل سٹاف متحرک ہے،متوقع بارشوں کے پیش نظر چوک کمہاراں اور دیگر شاہراہوں کی سکریپنگ میں برق رفتاری لائی گئی یے۔