چنیوٹ، 20 جولائی ( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصراورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد الرحمن کی زیرصدارت الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے تمام سی اوز ایم سیزکو ہدایت کی کہ محرم کے تمام جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے بہترین انتظامات کروائیں،تمام روٹس سے ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع سمیت تمام تحصیلوں میں کنٹرول رومز فعال کریں اور تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اپنے انتظامات قبل از وقت مکمل کریں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او اسد الرحمن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تمام جلوسوں اور مجالس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، انکا کہنا تھا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عمران عصمت پہنوں، الطاف حسین انصاری، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز و دیگر,پولیس افسران اور لائنز ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی