مری سرینگر روڈ علیوٹ ڈاک بنگلہ کے مقام پر ٹیوٹا ہائی ایس حادثے کا شکار، ایک جاںبحق

18

مری ، 21 جولائی (اے پی پی):سرینگر روڈ ڈاک بنگلہ ٹیوٹا ہائ ایس حادثہ کا شکار ، حادثہ گزشتہ رات کو پیش آیا۔مقامی افراد کے مطابق فیملی سیرو تفریح کے لیے مری آئی تھی راستہ بھولنے کے باعث سرینگر روڈ ڈھاکہ کے مقام سے گاڑی واپس مری کی طرف ٹرن کیے جانے کے کچھ ہی لمحات کے بعد گاڑی روڈ سے نیچے چلی گئی۔

سرینگر روڈ علیوٹ کے نزدیک ٹیوٹا آئی ایس حادثے کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 مری کی پانچ ایمرجنسی ایمبولنسز کو سپیشل ریسکیو وہیکل کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا تھا۔بروقت کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو آہریشن کو جاری کیا گیا اور تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا،حادثے کے باعث ایک شخص موقع پر جانبحق ہو گیاتھا۔اس ریسکیو آپریشن میں ریسکیو اہلکاروں کےہمراہ مقامی افراد اور ریسکیو رضاکاروں نے حصہ لیا۔اطلاح ملتے ہی انچارج ایمرجنسی آفیسر موقع پر پہنچ گئےاور تمام ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

ذرائع کے مطابق گاڑی میں 18 افراد سوار تھے ایک مسافر موقع پر ہی دم توڑ گیا کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔