ایک ضمنی انتخاب کے نتیجے میں مستقبل کی سیاست پر قیاس آرائیاں درست نہیں، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر  کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

6

اسلام آباد۔21جولائی  (اے پی پی):وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر نے  جمعرات کو وزیرمملکت  پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ضمنی انتخاب کے نتیجے میں مستقبل کی سیاست پر قیاس آرائیاں درست نہیں۔

 خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے  گی ،2018 کے الیکشن میں بھی پنجاب میں ہماری اکثریت تھی اور ہمارے ارکان کی تعداد 166اور عمرانی فتنے کی تعداد 155تھی ۔انہوں نے کہا کہ17جولا ئی کو مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا اور اس میں کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا،کوئی پریزائیڈنگ افسر اور نہ کوئی ووٹ بکس چوری ہوا،پرامن طریقے سے الیکشن کا انعقاد کیا گیا ۔