لاہور 21, جولائی ( اے پی پی ): سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ کی زیر صدارت قلعہ کہنہ قاسم باغ اور بھاٹی گیٹ منصوبے پر اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری بلدیات کی سر براہی میں قلعہ کہنہ منصوبے کے لیے ایکشن پلان تیار کر لیا گیا قلعہ کہنہ قاسم باغ کے انتظامی معاملات کے لیے کوآرڈینیشن بورڈ قائم کرنے پر بھی غور کیا گیاڈپٹی کمشنر قاسم باغ بحالی منصوبے کے فوکل پرسن ہوں گے۔اجلاس میں قلعہ کہنہ قاسم باغ اور بھاٹی گیٹ منصوبے کے اہم خدووخال پر بات چیت کی گئی ۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ دلکش ملتان میں شہر کی اہم تاریخی عمارتوں کی بحالی کو شامل کیا گیا ہے تاریخی عمارات کی آپ گریڈیشن کے لیے دلکش ملتان کل 50کروڑ مالیت کا منصوبہ ہے۔اس مالی سال میں 35کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں والڈ سٹی اتھارٹی کے آرکیٹیکٹس کی مشاورت سے قلعہ کہنہ کی آپ گریڈیشن کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ،ٹک شاپس پبلک ٹوائلٹس اور دیگر بنیادی سہولیات بھی منصوبے میں شامل ہیں بھاٹی گیٹ منصوبے کے لیے ورلڈ بینک کی معاونت حاصل کی جائے گی قلعہ کہنہ سنگھ اور اطراف میں موجود تاریخی عمارتیں اس خطے کی پہچان ہیں تاریخی عمارات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔اجلاس میں ورلڈ بینک کے نمائندگان نے شرکت کی ڈائریکٹر سی اینڈ پی والڈ سٹی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ نے شرکت کی۔