وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہاسن کے ساتھ وڈیو لنک اجلاس

12

  

کراچی،22 جولائی(اے پی پی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنہاسن  اور ان کے  19 ممبران کے ساتھ وڈیو لنک اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں وزیر صحت، وزیر تعلیم، مشیر قانون، مشیر بحالی، معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری، معاون خصوصی برائے اسپشل پروٹیکشن ، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس کلیکشن لوکل کونسل کو دینے کا فیصلہ کیا گیا پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کے اختیارات لوکل کونسل کو دے چکے ہیں رولز آف بزنس میں ترمیم ہورہی ہے، ایکسائز اینڈ ٹیسکیشن کا پراپرٹی ٹیکس کلیکٹ کرنے والا عملہ سیکریٹری بلدیات کے حوالے ہوچکا ہے،یہ ورلڈ بینک کے کمپیٹیٹو اینڈ لائیوایبل سٹی آف کراچی پروجیکٹ کے تحت ہورہا ہے،پروجیکٹ کے تحت پراپرٹی ٹیکس کلیکشن کا جدید نظام متعارف ہوگا۔

اجلاس میں کراچی موبلٹی پروجیکٹ کے تحت جام صادق پل کی بحالی کی منظوری دیتے ہوئے جام صادق پل کے متبادل کے طور پر ایک نیا پل بھی تعمیر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔