اسلام آباد 26جولائی (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر صدر ثانیہ حمید نے سبزی منڈی آئی ٹین کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی اور ساتھ ساتھ بغیر اجازت بنائے گئے سٹالزکو ختم کرا دئیے ۔
اس موقع پر سڑک کے اطراف میں کھڑی ریڑھیوں کو ہٹا کر راستہ صاف کر دیا گیا ۔گزشتہ کئی روز سے ان ناجائز سٹالز والوں کو وارننگ دی گئی تھی کہ تجاوزات ہٹادی جائیں۔کئی روز کی وارننگ کے بعد تعاون نہ کرنے یہ آپریشن کیا گیا۔