جیکب آباد پولیس کی کامیاب کارروائی ، موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے سرغنہ سمیت 02 ملزمان گرفتار

5

 جیکب آباد، 18 جولائی (اے پی پی ): تھانہ صدر پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ  کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار موٹر سائیکل لفٹر ملزمان سے آٹھ چوری شدہ موٹر سائیکلیں  ،اسلحہ  اور ماسٹر چابی برآمد ہوئی ہے ،  ملزمان اپنے ساتھیوں سمیت موٹر سائیکل ڈکیتی /چوری کی وارداتوں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کی ہدایت پر چوری شدہ موٹر سائیکلز تصدیق کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں ہیں۔ شہریوں نے بہترین کارکردگی دکھانے   پر ایس ایچ او تھانہ صدر بمعہ اسٹاف اور مددگار پولیس کو پھولوں کی مالا پہنائی اور شکریہ ادا کیا۔