لاہور، 28 جولائی ( اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد قیصر اور ایوب آفریدی نے چودھری پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔