جمہوریت کے لیے اداروں کا آزادانہ کام کرنا ضروری ہے، مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

50

اسلام آباد۔28جولائی  (اے پی پی):مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے جمعرات کو یہاں وزیر مملکت مصدق ملک کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے لیے اداروں کا آزادانہ کام کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم نے آئین کی تشریح کے معاملے پر فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی، ہم نے کہا تھا کہ فل کورٹ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کے اپنے دائرہ کار کے اندر رہنے کی بات کرتے ہیں، 8 سال سے کیس پڑا ہوا ہے اور اس کا فیصلہ محفوظ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جو تبدیلی لائی گئی اس کے اثرات آئندہ چند دنوں میں نظر آئیں گے۔