جلالپورپیروالا ، 29 جولائی (اے پی پی ): بیٹ کیسر،غازی پور، شاہ پور لماں، وچھہ سندیلہ،عنایت پور و دیگر علاقوں میں ہونے والی تباہ کن بارشوں سے دیگر نقصانات کیساتھ ساتھ کسانوں کی سینکڑوں ایکڑز کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں ،جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔
اس حوالے سے کسانوں نے میڈیا کو بتایا کہ زمینیں ٹھیکہ کی ہیں، 50 ہزار سے زائد ایکڑ کا ٹھیکہ ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ تمام جمع پونجی سے فصل کاشت کی تھی جو تباہ ہوچکی ہیں۔ کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کھادیں بیج اور زرعی ادویات میں خصوصی ریلیف دے تاکہ کسان دوبارہ سے فصلیں کاشت کرسکیں ۔











