ملتان، 29 جولائی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی پی او خرم شہزاد خرم نےمحرم روٹس کا اچانک دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے ممتاز آباد اور اندرون شہر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی احمد نواز شاہ اور لائسنس دار مزین عباس چاون بھی ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ یکم محرم الحرام سے ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کردی جائے گی جبکہ حساس مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تجاوزات ختم کرکے روٹس کو اپ گرڈ بھی کیا جارہا ہے ۔
سی پی او خرم شہزاد خرم نے کہا کہ پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے محرم پر مکمل تیار ہیں جبکہ امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی سے نمٹا جائے گا۔











