جانی نقصان برداشت کرنے والے خاندان کو دس لاکھ جب کہ مسمار گھروں کی مرمت کے لیے پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا؛ وزیراعظم شہبازشریف کی بلوچستان کے سیلاب  زدہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے  گفتگو

16

جھل مگسی،30 جولائی  (اے پی پی ): وزیراعظم شہبازشریف بلوچستان  نے   سیلاب اور طوفانی بارشوں سے تباہی کا شکار جھل مگسی کے علاقوں اور ا س کے مضافاتی دیہات کا جائزہ لیا ۔اس  دوران متاثرہ عوام اور میڈیا سے گفتگو  کرتے   ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جانی نقصان برداشت کرنے والے خاندان کو دس لاکھ جب کہ مسمار گھروں کی مرمت کے لیے پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ  صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بارشوں سے ہونے والے نقصان کا ممکنہ ازالہ کیا جائے گا۔