قلعہ سیف اللہ۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے پیر کو یہاں خشنوب خیمہ بستی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت برتنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل تباہ شدہ گھروں کےلئے 5 لاکھ، جزوی نقصان 2 لاکھ روپے، زرعی نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔











