پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کااجلاس،مرکزی عزاداری جلوسوں،مجالس کی سیف سٹیز اتھارٹی کے 700 سے زائد کیمروں سے  مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی ،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر

8

لاہور ،01 اگست (اے پی پی ):سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،آپریشن کمانڈر آئی سی تھری،تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی،چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے عزاداری جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور مانیٹرنگ میکانزم پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ مرکزی عزاداری جلوسوں،مجالس کی سیف سٹیز اتھارٹی کے 700 سے زائد کیمروں سے  مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی محرم الحرام کے پروگراموں کی مانیٹرنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی معاونت بھی حاصل ہو گی،تمام حساس اور اہم عزاداری جلوسوں اور مجالس کی پورٹ سیبل کیمروں سے مانیٹرنگ ہو گی،مجالس اور عزاداری جلوسوں کے انٹری پوائنٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائیں۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نےجلوس کے روٹس پر پورٹ ایبل کیمروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عزاداری جلوسوں،مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے پولیس افسران سیف سٹیز اتھارٹی میں ڈیوٹی کریں گے،لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مانیٹرنگ بارے جلوسوں کے روٹس کا سروے کر لیاہے،سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم کو پولیس افسران کے ایل ٹی ای سیٹ سے منسلک کیا گیا ہے۔