بلوچستان کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

7

کوئٹہ،01اگست(اے پی پی ): بلوچستان کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں پاک  فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز نے 16,995 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا,امدادی سامان میں آٹا، گھی، چینی، دالیں، چائے اور ادویات شامل ہے ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نامساعد موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے اہلکار متاثرہ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں ۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے  کہ پاک فضائیہ کے متعلقہ شعبے بلوچستان کے سیلاب  زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ھر ممکن کوشش کررہی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔