اوکاڑہ،01اگست (اےپی پی): پنجاب حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی ہدایات پر ضلع اوکاڑہ میں ماہانہ عوامی ریونیو کچہریوں کا انعقاد تسلسل سے جاری ہے۔ جہاں پر لوگوں کے سرکاری دفاتر سےمتعلق مسائل و معاملات کو حل کرنا ہرآفیسر کی بنیادی ذمہ داری ہے عوامی مسائل کو ریونیو عوامی خدمت کچہری میں مستقل بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نےکمپیوٹرائزڈ لینڈریکارڈ کے ذریعے لوگوں کے لئے سہولیات اور جدت کو ایک چھت تلے اکھٹا کیا ہے جس کا فائدہ عام لوگوں کو ہوناچاہیے۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی کچہری میں آنے والے لوگوں کی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے موقعہ پر احکامات جاری کئے۔











