کاڑہ؛ موٹروے پولیس کے 100 سے زائد افسران نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کیلئےخون کا عطیہ دیا

18

اوکاڑہ،03اگست (اے پی پی ): کمانڈنٹ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کیجانب سے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں 100 سے زائد موٹروے پولیس کے افسران بشمول خواتین آفیسرز نے بھی خون کا عطیہ دیا۔

بلڈڈونیشن کیمپ میں ڈی آئی جی محبوب اسلم اور صدر سندرفاؤنڈیشن محمد یاسین جبکہ معروف اداکار افتخار ٹھاکرنے بھی کیمپ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پرکمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا عظیم نیکی ہے،تھیلیسیمیا،ہیموفیلیا کا شکاربچوں کی ہر طرح سے مدد کی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس ہمیشہ سے سُندس فاؤنڈیشن کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

مشہورکامیڈین افتخار ٹھا کر نے کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا اورکہا کہ تھیلسیمیا کے بچے آپ کے خون کے عطیات کے منتظرہیں اس لئے سندس فاؤنڈیشن کو خون کے عطیات دے کر تھیلسیمیا کے شکار بچوں کی جان بچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس افسران ناصرف جرائم کی بیخ کنی بلکہ جذبہ انسانی خدمت سے بھی سرشارہیں۔

صدر سُندس فا ؤنڈیشن یاسین خان نے خصوصی طور پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔