تھرپارکر،03 اگست (اے پی پی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اسلام کوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تھر کے کوئلے سے بجلی کی ترسیل سے متعلق تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ہورہی ہے، قائد جمہورت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو ہم حقیقت بنا رہے ہیں، تھر کے کوئلے سے پاکستان روشن ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ تھر کو پاکستان کی سکیورٹی توانائی کا سنگ بنیاد سمجھا ہے، سندھ حکومت نے منصوبے کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں ، تھر کوئلے کی قیمت درآمدی لگنائٹ کے مقابلے میں 2-3 گنا سستی ہے۔











