کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ہم ہمیشہ ہر طرح سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں؛ زاہدہ حمید قریشی  

28

 ملتان،3اگست(اے پی پی ): سوسائٹی فار سپیشل پرسن کی صدر زاہدہ حمید قریشی نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری ہمارے دل کے بہت قریب ہیں، ان کی جدوجہد میں ہم ہمیشہ ہر طرح سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے بھارت جتنی جلدی کشمیریوں کو ان حق دے گاسب کے لئے اچھا ہے۔