مسافروں کا بیڑہ (کشتی) ریت زیادہ ہونے کی وجہ سے دریائے راوی میں پھنس گیا

33

رینالہ خورد 3اگست(اےپی پی): ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو 1122کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بیڑہ جس میں 26 افراد سوار ہیں دریائے راوی میں ریت میں پھنس گیاہے۔  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ سے03 ایمبولینس اور 01 ریسکیو اینڈ فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، تربیت یافتہ ریسکیو ٹیموں نے رات کے اندھیرے میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دریا میں پھنسے ہوئے افراد(18 مرد، 06 خواتین اور 02 بچے) کو بحفاظت دریا سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیاہے۔