اسلام آباد،05اگست (اے پی پی):کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے190 ٹن ہنگامی امداد کی دوسری کھیپ کے 20 ٹرک نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کر دیئے۔2 ہزار فوڈ پیکج بلوچستان کے علاوہ دیگر شمالی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیے جائیں گئے۔ فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیائے خورد و نوش شامل ہیں۔
ایک فوڈ پیکج کا مجموعی وزن 95 کلوگرام ہے جس میں (80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا) شامل ہیں جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور مقامی حکومت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ غذائی پیکج سے 14ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
حال ہی میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بلوچستان کے 6 اضلاع (لسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ) میں مقیم سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں 3000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے۔ جس سے 21000 سے زائد افراد مستفیدہوئے۔











