ملتان؛پی ایچ اے نے جشن آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کے لیئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

13

ملتان 05 اگست(اے پی پی):پی ایچ اے ملتان نے جشن آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کے لیئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں شجرکاری، لائیٹس،پودوں کی تقسیم اور واک کا اہتمام کیا جائے گا، طالب علموں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادان تقریبات میں شرکت کریں گے۔

                ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ نے جشن آزادی تقریبات کا جائزہ اجلاس کی صدارت اور پارکوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔حافظ اُسامہ نے کہا کہ اس سال جشن آزادی کو بھرپور انداز اور جوش و خروش سے منائیں گے۔ہیڈ آفس سمیت پارکوں میں لائیٹس لگائیں گے۔13اور 14اگست کو ریلی نکالی جائے گی۔14اگست کو شجر کاری کے ساتھ ساتھ پودے بھی تقسیم کیئے جائیں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی،ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اور ایڈمنسٹریٹر پارکس محمد اصغر بھی موجود تھے۔