اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بند کرائیں؛ پادری شاید معراج

8

لاہور،05 اگست (اے پی پی): ڈین سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ پادری شاہد معراج نے یوم استحصال کشمیر  پر اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت ریاستی دہشتگردی کے ذریعے مظلوم اور بے گناہ کشمیریوں کا نہ حق خون بہا رہا ہے اور اس میں اور بھی شدت آگئی ہے جب آئین کے آرٹیکل 35 اے اور 370 کی آڑ میں کشمیریوں کو ان کے گھر سے بے دخل کیا جا رہا ہے جو کہ کشمیر کے اصل وارث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اقوام عالم اور تمام حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اس ریاستی دہشت گردی کو بند کروائیں۔ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جہاں کہیں بھی مذہب کے نام پر لسانیت کے نام پر ظلم ہے اس کو بند ہونا چاہیے ہم تمام پاکستانی بلا امتیاز رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے اس بھارتی ریاستی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

پادری شاہد معراج  نے  کہا کہ ہمارا یہ ایمان ہے کہ کشمیری ماؤں بہنوں بیٹیوں نے جو اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کی ہے ایک دن ضرور خدا تعالی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع کرے گا، ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔