اسلام آباد، 05 اگست (اے پی پی): حریت رہنما عبد ال حمید لون نے یوم استحصال کشمیر پراے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ 05 اگست کیبعد مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کی گئی جبکہ وہاں کی عوام سے بنیادی انسانی حقوق چھین لئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ہر گھر کے باہر ایک فوجی کھڑا ہے ۔
عبد ال حمید لون نے کہا کہ آج کے دن لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری اور پاکستانی پوم استحصال بنا کر بھارت کے پانچ اگست کے اقدام کی مزمت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالی برداری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔