کوئٹہ،5 اگست (اے پی پی ): جامعہ بلوچستان میں جنیڈر ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر شاہدہ حبیب علی زئی نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کالے بھارتی قوانین کو مسترد کرتی ہے کشمیریوں کو ان کی شناخت سے محروم کرکے اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر شاہدہ حبیب علی زئی نے کہا کہ پاکستان ہر لمحے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ اور حق خودارادیت کا حامی ہے اور آج پوری قوم نے یوم استحصال کشمیر منا کر ثابت کردیا ہے کہ ہر پاکستانی بچہ کشمیری بھائیوں کے دکھ درد اور غم میں برابر کا شریک ہے کشمیری عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں ہماری اخلاقی و سفارتی کاوشیں کشمیری بھائیوں کے لیے جاری وساری رہیں گی ۔