مسئلہ کشمیر، تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا

11

اسلام آباد، 05 اگست  (اے پی پی ): مسئلہ کشمیر، تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ۔ 1947 کے  آزادی   ہند ایکٹ  کے  مطابق   شاہی  ریاستوں  کو عوام کی امنگوں  کے  مطابق پاکستان  یا بھارت کے  ساتھ الحاق کرنا  تھا۔پاکستان کے  ساتھ  الحاق  کیلئے   عوام کی ابھرتی  آواز  سے    گھبراہٹ کا شکار   مہاراجہ  کشمیر  نے  26 اکتوبر 1947 کو  ایک  معاہدے  پر دستخط کر  کے  بھارت  سے الحاق  کر دیا ہے ۔

اس معاہدے   کے مطابق  امن  و امان  کے صورت حال  ٹھیک ہوتے   ہی  جموع و کشمیر کی قسمت کا  فیصلہ عوامی  امنگوں  کے مطابق  کیا  جانا تھا لیکن ایسا نہ ہوا۔

جنوری1948 میں  پہلی  بار جموع و کشمیر  کے مسئلہ پر اقوام متحدہ  سے  رجوع کیا گیا ، معاملے  کی  تحقیقات کیلئے  20 جون   1948 کو  ا قوام متحدہ کی  سیکورٹی  کونسل  نے اپنی قرارداد 39 کے ذریعے   UNCIP تشکیل دیا۔ 21 اپریل 1948 کو  اقوام متحدہ   کی سیکورٹی کونسل   کی قرارداد 47 بھی منظور کی  گئی ۔ جس کے مطابق  کشمیری  عوام کی حق  خودارادیت  کیلئے آواز اٹھائی  گئی ، جموع و  کشمیر کو فوج  اور مسلح افراد  سے  پاک کیا  جائے  اور  اقوام متحدہ  کے  تعینات کردہ  ایڈمسٹریٹر کی سربراہی  میں رائے شماری  کرائی جائے ۔بھارت نے آج  تک جموع و کشمیر کو  اپنی فوج  سے  پاک نہیں کیا اور نہ رائے  شماری  کی راہ ہموار کی ۔