ٹنڈو محمد خان؛8 محرم الحرام کا سب سے بڑا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینی سے برآمد

5

ٹنڈو محمد خان،07 اگست  (اے پی پی ):8 محرم الحرام کا سب سے بڑا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینی سے برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے، آٹھ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں،جلوس کی گزرگاہ پر رینجرز و پولیس کے دستے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں.

 ضلع بھر کی امام بارگاہوں، علم پاگ و مجالس میں داخل ہونے والے عزاداروں کو مجلس وحدت المسلمین کے رضا کار، پولیس و رینجرز کے جوان اسنیک چیکنگ کے بعد انہیں آگے بڑھنے کی اجازت دے رہے ہیں جبکہ ساتھ فلاحی تنظیم، ایدھی، خدمت خلق فائونڈیشن کی ایمبولینسز و رضاکار عزاداروں کی مرحم پٹی سمیت انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں۔

 دوران جلوس ٹھنڈے پانی و شربت کی سبیلیں و لنگر کا سلسلہ بھی جاری ہے، امام بارگاہ حسینی سے نکلنے والے مرکزی ماتمی جلوس میں شہر بھر کے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس شامل ہو رہے ہیں، دوران جلوس عزادار مرثیہ خوانی و سینہ کوبی کررہے ہیں، 8 محرم کا مرکزی ماتمی جلوس رات گئے امام بارگاہ حسینی پر اختتام پذیر ہو گا۔