اسلام آباد، 12 اگست (اے پی پی ): ایڈووکیٹ سپریم کورٹ حفصہ بخاری نے جمعہ کو یہاں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر اے پی پی سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں خواتین کے حق میں جتنے قوانین بنے وہ دنیا کے کسی ملک میں نہیں بنے لیکن اس وقت کے باوجود خواتین اور بچوں کا استحصال ہمارے معاشرے میں ہوتا ہے اور انہیں ان کے بنیادی حقوق نہیں دئیے جاتے ۔انہوں نے کہا کہ اس میں خواتین کا خود بڑا کردار ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کیخلاف آواز اٹھائیں ۔











