مظفرگڑھ؛ دائرہ دین پناہ میں کراکری کی دوکان میں آتشزدگی، ریسکیو  1122 نے قابو پالیا

7

مظفرگڑھ، 13 اگست(اے پی پی): تحصیل کوٹ ادو کےعلاقے دائرہ دین پناہ میں کراکری کی دوکان میں آگ لگ   گئی  جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو  1122 کے فائر فائٹنگ سٹاف نے موقع پر پہنچ کر  کراکری کی دکان میں لگنے والی آگ پر پیشہ ورانہ انداز  میں  بروقت قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر آپریشن میں ریسکیو 1122 کے ساتھ ٹی ایم اے کوٹ اددو اور کیپکو کی فائر ٹیمز نے بھی حصہ لیا ہے۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا ہے۔