رینالہ خورد،13اگست(اےپی پی):ملک کے دیگر شہروں کی طرح رینالہ خورد اورنواحی علاقوں میں 75واں جشن آزادی منانے کےلیے عوام میں جوش وخروش پایاجارہاہے، بچے نوجوان پرجوش دیکھائی دے رہے ہیں، مختلف بازاروں میں سٹالوں پربچوں نوجوانوں اور خواتین کا رش دیکھائی دے رہا ہے۔
14اگست کو بھرپور طریقے سے منانے کےلیے بچے نوجوان اور خواتین جشن آزادی کے لیے بنائے گیے سٹالوں سے پاکستانے جھنڈے آرائشی بیج کیپس اوردیگر اشیاخریدرہے ہیں جبکہ عوام نے پاکستانی جھنڈے اپنے گھروں پر لگارکھے ہیں، فضامیں لہراتے پاکستانی پرچم خوبصورت کاباعث سماں باندھ رہے ہیں۔ نوجوانوں کا کہناہے کہ 75واں یوم آزادی بھرپور اوردھوم دھام سے منائینگے۔