یوم آزادی  کو قومی جوش و جز بے کے ساتھ منانے  کیلئے پولیس فورس غیر معمولی انتظامات کو یقینی بنائیں؛ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ

22

کوئٹہ،13اگست(اے پی پی): آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ  نے کہا ہے کہ یوم آزادی  کو قومی جوش و جز بے کے ساتھ منانے  کیلئے  پولیس فورس ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ عوام کو یہ باور کروایں کہ ان کے محافظ ان کی حفاظت  کیلئے  موجود ہیں تاکہ وہ اس قومی دن کو بلا خوف و خطر مناسکیں۔ کل یوم آزادی کے دن تمام اضلاء میں اضافی نفری تعینات کی جائے  اور گشت میں اضافہ کیا جائے ۔ 14 اگست کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس فورس اس بات کو بھی یقینی بناے کہ ہلڑ بازی اور عوام کو بلا وجہ ازیت دینے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ کی جائے۔

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے یہاں تمام ڈویژنل و ضلعی پولیس آفسیران کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کیا۔ویڈیولنک اجلاس میں صوبے کے تمام ڈویژنل و ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان نے ہدایات جاری کیں کہ موجودہ علاقائی سیکورٹی حالات کے تناظر میں فورس کے تمام متعلقہ آفسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ یوم آزادی کو فُول پروف سیکورٹی ہر صورت یقینی بنایں۔  تمام ضلعی آفیسران کا اپنے متعلقہ ضلع کی سیکورٹی کے حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان کو بریفنگ دی ۔

اس دوران چند خصوصی ہدایت دیتے ہوئے فورس کمانڈر نے واضح کیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پوری فورس مستعدرہے۔انہوں نے سختی سے تاکید کی کہ کمانڈ لیول پر تمام آفسران فیلڈ فارمیشن سے مربوط رابطہ رکھیں اس حوالے سے غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ  پولیس تمام ریجن میں داخلی و خارجی راستوں پر سینپ چیکنگ کرے۔

 آئی جی پولیس نے پولیس جوانوں کو ہر موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے  کیلئے  دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے اس امید کا اظہار کیا کہ فورس کے اہلکار آئندہ بھی عوام کو ایک محفوظ پاکستان میں سانس لینے واسطے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ  نے اس موقع پر صوبے کی عوام کو ملک خداداد پاکستان کے 75 ویں سال  آزادی کی مبارکباد دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کو انتہائی عقیدت سے مناتی ہیں اور اس کی قدر کرتے ہوۓ اپنی آئندہ نسلوں کو اس عظیم تحفے کو حوالے کرتی ہیں۔