سکھر،13اگست(اے پی پی):پاکستان کے 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے موقع پر ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ہاکی گراونڈ میں ایک جشن آزادی دوستانہ ہاکی میچ کھیلا گیا۔ نمائشی میچ فاطمہ جناح ہاکی کلب اور بیگم رعنا لیاقت علی ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا جسے بیگم رعنا لیاقت علی ہاکی کلب نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔
میچ کے موقع پر میر محمد کلہوڑو ڈائریکٹر سندھ اسپورٹس بورڈ ، عارف محمود، رضوانہ چاچڑو دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈایریکٹر اسپورٹس میر محمد کلہوڑو نے کھلاڑیوں جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔











