وہاڑی ؛ جشن آزادی کی تقریبات جاری ، مسیحی برادری کیجانب سے آزادی  کیک کا ٹا  گیا

17

وہاڑی ، 13 اگست  (اے پی پی ):ضلع وہاڑی میں جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا سلسلہ جاری  ہے، مسیحی برادری نے  آل چرچ کونسل کے زیرِ اہتمام فش فارم اورجم خانہ میں جشن آزادی کا کیک کاٹا ۔

 تقریب کی صدارت سماجی شخصیت البرٹ پطرس ، مسیحی رہنما ڈاکٹر اسلم پرویز بگا اور سنئیر پاسٹر ممتاز ساون چیئرمین آل چرچ کونسل وہاڑی نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی رہنما پاکستان تحریک انصاف زاہد اقبال چوہدری ،رائے مبشر کھرل ،خان سجاد خان کھچی ،ماسٹر ریاض مسیحی ، آرگنائزر ACCV, پاسٹر یوآب گل جنرل سیکرٹری ACCV  تھے ۔

تقریب کا آغاز پاسٹر جانسن رفیقِ کی دعا سے ہوا۔ تقریب کے دوران جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور سب نے مل کر ملی نغمہ گیا اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے تقاریر کی جس میں قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات کوسرہا اور اقلیتوں کے تحریک پاکستان میں کردار اورقربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ آخر میں پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔