اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

5

اسلام آباد،14اگست  (اے پی پی):پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قومی پرچم لہرایا۔ اتوار کو پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج صاحبان، چھوٹی عدالتوں کے عملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حکام، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، جوڈیشل افسران اور وکلاء کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔