ملتان؛ جشنِ آزادی پر   چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں  تقریب  ، پرچم کشائی  اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا

10

ملتان، 14 اگست (اے پی پی ):جشنِ آزادی پر  چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر ملتان آفس میں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ سپروائزر چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے ادارے میں رہائش پذیر بچوں، بیورو آفیسرز اور سٹاف کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔

  جشنِ آذادی کے پُر مسرت موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم لاوارث بے آسرا بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔ بچوں نے اپنے جذبات کا بھر پور اظہار کیا، پاکستان زندہ باد قائد اعظم زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ  بچوں نے جشنِ آزادی کے حوالے سے ملی نغمے بھی سنائے ۔

جشنِ آذادی کی تقریب کے آخر میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں نے ملکی سلامتی استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔