پشین؛ ڈپٹی کمشنرظفر علی محمد شہی نے پودا لگاکر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، جشن آزادی کیک بھی کاٹا

4

پشین،14 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی نے فارسٹ آفس میں پودا لگاکر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فارسٹ آفیسر پشین اجمل خان کاکڑ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی ، فارسٹ آفیسر اجمل خان کاکڑ نے کہاکہ درخت ہمارے ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں جس سے نہ صرف آلودگی کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ ہمیں آکسیجن بھی میسر آتی ہے کیونکہ درخت آکسیجن کی پیداوار کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں لہذا رواں مون سون شجرکاری کے دوران ہر شہری کو چاہیے کہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت اگا کر آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک پرفضا ماحول فراہم کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

 ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی اجمل خان کاکڑ نے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کا ٹا ۔